Friday, 30 October 2020, 01:04:54 am
حماس،فتح پارٹی کے رہنماؤں کی اختلافات دور کرنے کیلئے ترکی میں ملاقات
September 22, 2020

دواہم فلسطینی حریف جماعتیں حماس اور الفتح اپنی اندرونی تقسیم کو ختم کرنے اور مفاہمت کیلئے منگل کو ترکی میں ملاقات کی۔

حماس کے ایک رکن خلیل ال یحییٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک قیادت کے ساتھ ملاقات میں موجودہ سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔
اس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے ان سے انتخابات، اتحاد کروانے اور اندرونی تقسیم ختم کرنے کے لئے معاونت کی درخواست کی۔