Friday, 29 March 2024, 09:48:36 am
حکومت انتخابی اصلاحات کےایجنڈے کےلئےپرعزم ہے:شہزاداکبر
September 22, 2020

احتساب کے بارے میں مشیر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے کےلئے پرعزم ہے اور انتخابی عمل کو مزید شفاف بنانے کے حوالے سے ہراقدام کی حمایت کرے گی۔

 ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہاتھ سے ووٹ ڈالنے کے عمل میں شفافیت سے متعلق خدشات دور کرنے کے لئے انتخابات میں بائیو میٹرک نظام کاا ستعمال ضروری ہے۔

مشیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اورپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ تبدیلی منفی سیاست کے ذریعے نہیں بلکہ صرف پارلیمنٹ سےہی آئے گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اتفاق رائے سے مجوزہ انتخابی اصلاحات پر عملدرآمد چاہتی ہے۔

 شہزاد اکبر نے کہا کہ وفاقی کابینہ پہلے ہی انتخابی اور آئینی ترمیمی بلوں کی منظوری دے چکی ہے جو   اب پارلیمنٹ سے حتمی منظوری کےلئے زیر التوا ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.