Friday, 30 October 2020, 01:19:18 am
حکومت احساس پروگرام کی مدد سے عوام کو ریلیف فراہمی میں کامیاب رہی،ثانیہ نشتر
September 22, 2020

غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی کامیابی سے سماجی تحفظ یقینی بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔

منگل کے روز ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام مالیاتی شراکت کی طرف ایک اہم قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ملک میں غربت کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام کی مدد سے عوام کو ریلیف کی فراہمی کامیاب رہی ہے۔