Friday, 30 October 2020, 01:17:13 am
گورنرسندھ کی وزیراعظم سے ملاقات
September 22, 2020

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان سے منگل کے روزاسلام آباد میں ملاقات کی۔

سندھ اسمبلی کے رکن حلیم عادل شیخ اور پی ٹی آئی کے رہنما سیف اللہ خان نیازی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
انہوں نے کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر فوری عمل درآمد اور کے فور منصوبے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ وہ صوبے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں۔