Friday, 30 October 2020, 01:07:41 am
چینی قونصل جنرل کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات
September 22, 2020

کراچی میں چین کے قونصل جنرلLi Bijian کی سربراہی میں ایک چینی وفد نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے منگل کے روز کراچی میں ملاقات کی۔
وفد نے صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا اور صوبے کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کیلئے وزیراعلیٰ کو دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔
چین کے قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ کو اس موقع پر آگاہ کیا کہ ان کا ملک صوبے کے متاثرہ علاقوں کی مزید امداد بھی کرے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین نے مشکل وقت میں ہمیشہ سندھ حکومت کی مدد کی ہے۔