Friday, 30 October 2020, 01:02:51 am
بلدیہ فیکٹری کیس،2مجرموں کو سزائے موت،4بری
September 22, 2020

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بلدیہ فیکٹری کے مقدمے کے دو مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا پر الزام ثابت ہونے کے بعد انہیں سزائے موت کا فیصلہ سنایا ہے۔
تاہم عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی سمیت مقدمے کے شریک چار ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد نہ ملنے پر باعزت بری کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ میں فیکٹری کو ستمبر 2012ء میں مالک کی جانب سے بھتہ ادا کرنے سے انکار کے بعد آگ لگا دی گئی تھی جس کے باعث فیکٹری کے 260 ملازمین جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے۔