Friday, 30 October 2020, 01:18:40 am
بھارتی فوج نے ضلع بڈگام میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں نوجوان شہید کردیا
September 22, 2020

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چرار شریف میں بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی طر ف سے شروع کی گئی تلاشی ور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔
سینئر حریت رہنماء پروفیسر عبدالغنی بٹ نے سوپور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔
ادھر انسانی حقوق کے کارکن محمد احسن اونتو نے کہاہے کہ اگر شدید علیل کشمیری نظربندوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم نہ کی گئی تو وہ عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کریں گے ۔
ادھرجموں میں مسلمانوں ، سکھوں اوردلتوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی ،مقبوضہ علاقے میں ہندی زبان کو مسلط کرنے اور مودی کی زیرقیادت فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے نفرت کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔