Friday, 19 April 2024, 02:30:19 pm
اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے،معید یوسف
September 22, 2020

قومی سلامتی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی روابط حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ترکمانستان کے سفیراور ڈپلومیٹک کور کے ڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکمانستان' افغانستان' پاکستان اور بھارت کاگیس منصوبہ تکمیل کے مرحلے میں ہے۔ڈپلومیٹک کور کے ڈین نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی درآمد کرسکتا ہے۔انہوں نے افغانستان میں قیام امن میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.