Thursday, 28 March 2024, 05:35:37 pm
عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کو بھارتی تسلط سےنجات دلانےکیلئےآگےآئے،وزیرخارجہ
September 22, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کو ظالمانہ بھارتی تسلط سے نجات دلانے کیلئے آگے آئے۔ اسلام آباد میں کشمیر کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے75 ویں اجلاس سے اپنے خطاب میں دنیا کی توجہ غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی طرف مبذول کرائینگے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں اور بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کررہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ رویے سے خطے کے امن و سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.