Friday, 29 March 2024, 03:30:57 pm
شوپیاں میں مظاہرین پر بھارتی فوج اورپولیس کےطاقت کےوحشیانہ استعمال سےمتعددافرادزخمی
September 22, 2018

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پرامن احتجاج کرنے والوں پر بھارتی فوج اور پولیس کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی لوگوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ بھارتی فوج ، پولیس اور نیم فوجی دستوں پرمشتمل مشترکہ ٹیم نے صبح سویرے علاقے کومحاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کی۔

شہری گلیوں میں نکل آئے اور آپریشن کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

پولیس اور فوج نے مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کے گولے اور چھرے والی بندوقیں چلائیں جس سے مظاہرین اور اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.