Thursday, 25 April 2024, 05:06:16 pm
حکومت پسماندہ علاقوں کیلئےمنصوبوں کی تکمیل پرخصوصی توجہ دےرہی ہے:وزیراعلیٰ پنجاب
September 22, 2018

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کیلئے منصوبوں کی تکمیل پرخصوصی توجہ دے رہی ہے ۔

وہ آج لاہور میں ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔

وزیراعلی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلنے کیلئے مکمل طورپر پرعزم ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب کو ایک نیا صوبہ بنایا جائے گا اوراس سلسلے میں اعلی سطح کی ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.