Monday, 18 November 2019, 11:14:00 am
وزیراعلیٰ کی پشاور،سوات میں میڈیا کالونیوں کے قیام کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت
August 22, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان نے پشاور اور سوات میں میڈیا کالونیوں کے قیام کیلئے فزبیلٹی رپورٹ تیا رکرنے کی ہدایت کی ہے ۔

آج پشاور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے عائد کئے گئے پانچ فیصد سیلز ٹیکس سے صحافیوں کو مستثنیٰ قراردینے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔محمود نے کہاکہ اطلاعات اور محکمہ تعلقات عامہ کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔