Thursday, 19 September 2019, 05:51:26 am
قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی،گورنر
August 22, 2019

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے دس رکنی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

جمعرات کے روز پشاور میں ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی اس سلسلے میں اپنی سفارشات وزیراعلی کو پیش کریگی۔گورنر نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے خواب کو اتحاد اور ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام کر کے شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔وزیراعلی محمود خان نے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں قبائلی اضلاع کا انضمام قبائلی عوام کا احساس محرومی دور کرنے کیلئے ناگزیر تھا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے قبائلی علاقوں کی ترقی کیلئے اپنے بجٹ میں سے 50ارب روپے دئیے ہیں۔کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔