Thursday, 21 November 2019, 11:34:48 pm
ٹیکنالوجی میں پیشرفت ملکی ترقی کو یقینی بناتی ہے،سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی
August 22, 2019

حکومت نے ملک میں سماجی واقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور کاروباری سرگرمی میں بہتری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تحریک پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔یہ بات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات ڈویژن کے سیکرٹری شعیب احمد صدیقی نے آج اسلام آباد میں فائیوجی کے تجرباتی بنیادوں پر اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔انہوں نے ٹیکنالوجی میں پیشرفت ملک کی ترقی کو یقینی بناتی ہے اور لوگوں کی زندگیوں میں خوشحالی لاتی ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے اکنامک اور کمرشل قونصلر ڈاکٹر Wang Zhihua نے کہا کہ 5G کے تعارف سے پاکستانیوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی اور یہ ملک کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی۔