Thursday, 19 September 2019, 05:17:36 am
انسانی حقوق ماہرین کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے کی آزادی،پرامن احتجاج پر پابندیاں ختم کرنے پرزور
August 22, 2019

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے بھارتی حکومت پر مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار رائے ' معلومات تک رسائی اور پرامن مظاہروں پرپابندیاں ختم کرنے پرزوردیا ہے۔ماہرین نے ان تحفظات کا اظہارکیا کہ بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی تنسیخ کے بعد سے نافذ کیئے گئے اقدامات سے خطے میں کشیدگی میں شدت آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ اور مواصلاتی نیٹ ورک کی بلاجواز بندش ضرورت اور تناسب کی بنیادی اقدار سے غیرموافق ہیں۔حکومت نے جموں وکشمیر بھر میں کرفیو نافذ اور مقبوضہ وادی میں آزادی کی تحریک اور پرامن احتجاج کوروکنے کیلئے بڑی تعداد میں فوجی تعینات کررکھے ہیں۔