Saturday, 24 August 2019, 05:10:53 pm
حکومت انفارمیشن،کمیونی کیشن ٹیکنالوجیزکےفروغ کیلئے پر عزم
July 22, 2019

وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کی سہولتوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں یونیورسل سروس فنڈ پراجیکٹس، قومی شاہراہوں اور موٹرویز (بلوچستان) پر نیکسٹ جنریشن براڈ بینڈ کوریج، دادو اور حیدرآباد میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کیلئے براڈ بینڈ کے معاہدے کے دستخطوں کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ موٹرویز اور شاہراہوں پر بلارکاوٹ براڈبینڈ کوریج سفر کرنے والوں کی اہمیت کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ دادواور حیدر آباد میں ان منصوبوں سے ڈیجیٹل فاصلوں کو کم کرنے اور اس سہولت سے محروم لوگوں کو خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔