Tuesday, 19 March 2024, 04:53:27 pm
خیبرپختونخوا حکومت قبائلی اضلاع میں ترقی کیلئےسرگرمی سے کام کررہی ہے:تیمورسلیم جھگڑا
June 22, 2019

خیبرپختونخوا اسمبلی کو آج بتایاگیا کہ صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں ترقی کیلئے سرگرمی سے کام کررہی ہے ۔بجٹ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے ایوان کو بتایا کہ خیبرپختونخوا نے این ایف سی کا تین فیصد حصہ ان اضلاع کو دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں ترقی پرمبنی اورعوام دوست بجٹ پیش کیا ہے ۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال تک بڑھانے کے فیصلے سے صوبے میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور حکومت سے اس فیصلے پر نظر ثانی کامطالبہ کیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شیراعظم وزیر نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔جماعت اسلامی کے عنایت اﷲ خان نے کہاکہ صوبائی حکومت کے غلط منصوبوں کے باعث مقررہ ہدف حاصل نہیں کیاجاسکتا ۔ایوان کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.