Saturday, 20 April 2024, 04:46:01 pm
حکومت مقامی سطح پر زرعی مصنوعات کی تیاری کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے: نعمان لنگڑیال
June 22, 2019

پنجاب کے وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر زرعی مصنوعات کی تیاری کیلئے متعدد اقدامات کررہی ہے ۔یہ بات انہوں نے آج لاہور میں پنجاب زرعی نمائش 2019ء کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ نمائش کا مقصد تمام متعلقہ محکموں اور شخصیات کے درمیان روابط کو فروغ دینا ہے۔صوبائی وزیر نے کہاکہ اب تک چھ لاکھ کسانوں کو پانچ ارب روپے مالیت کا بلاسود قرض دیاگیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت لاگت کم کرنے کیلئے فاسفورس اور پوٹاش کھادوں کی قیمتوں میں بھی اعانت دے رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.