Tuesday, 16 July 2019, 05:06:35 pm
بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں نوجوان کو شہید کر دیا
June 22, 2019

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ مطابق فوجیوں نے نوجوان کواو ڑی کے علاقے بونیار میں بجٹلان کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقوں دربگام اور منگہار میں بھی ایسی ہی کارروائیاں شروع کیں اورجموں کے علاقے کشتواڑ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ شب ضلع پلوامہ کے علاقے رومشی میں ایک ڈرائیور پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا۔ قابض انتظامیہ نے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو آج سرینگر میں ان کے گھر میں نظر بند کر دیا ۔ بھارتی پولیس نے حریت رہنما مختار احمد وازہ کو اسلام آباد قصبے سے گرفتار کر کے شیر باغ تھانے میں نظر بند کر دیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میںحریت چیئرمین سید علی گیلانی کو گزشتہ روز کشمیر یونیورسٹی سرینگر میں ایک کتب میلے میں شرکت سے روکنے پر قابض انتظامیہ کی مذمت کی ۔ انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو کتب میلے میں شرکت کیلئے گھر سے باہر نہیں آنے دیا اور انہیں مسلسل نظر بند رکھا۔ تحریک حریت جموںوکشمیرکے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے ایک بیان میں 75سالہ پارٹی رہنما عبدالسبحان وانی کی غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوںکے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔