Thursday, 18 April 2024, 10:52:13 am
فلسطینی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کی فلسطینی عوام کیخلاف اسرائیلی مظالم کے خاتمے میں پاکستان کردار کی تعریف
May 22, 2021

فلسطین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشنNadir-K-Alturk نے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کے خاتمے میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے امت مسلمہ کی طرف سے متحدہ اور ٹھوس کوششوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے ہفتہ کے روز شام ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ کے خاتمے کا اعلان دنیا بھر میں امت مسلمہ کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے جنگ بندی کے اقدام کو سراہتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے مستقل اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔پاکستان میں فلسطینی مشن کے ڈپٹی ہیڈ نے کہا کہ اب اسرائیل اور فلسطین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس تنازعے کی بنیادی وجوہات کا سدباب کرنے کیلئے با معنی مذاکرات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک الگ فلسطینی ریاست جس کا دارلحکومت القدس الشریف  ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔انہوں نے نہتے عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم کے خاتمے کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دوست ممالک کی مدد سے ٹھوس موقف اختیار کیا اور امت مسلمہ کے حقیقی جذبات کو اجاگر کیا۔انہوں نے فلسطین کے بہادر اور پرعزم عوام کی غیر متزلزل سیاسی سفارتی اور اخلاقی امداد کرنے پر پاکستان کی تعریف کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.