Monday, 21 September 2020, 11:42:57 am
سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ طیارہ حادثہ کی جامع تحقیقات کرے گا،ارشد ملک
May 22, 2020

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریٹائرڈ ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ کراچی میں طیارے کے حادثے کے افسوس ناک واقعے کی جامع تحقیقات کریگا۔
جمعہ کی رات کراچی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محرکات کی تحقیقات کے بعد طیارے کے حادثے کی وجہ کا تعین کیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ تباہ ہونے والا طیارہ پرواز کیلئے تکنیکی طور پر بالکل ٹھیک تھا اور حادثے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی طیارے کو ہر قسم کی تکنیکی جانچ پڑتال کے بعد ہی کلیئرنس دی جاتی ہے۔