Friday, 19 April 2024, 04:10:08 am
کراچی طیارہ حادثہ،وزیراعظم کاواقعے پرگہرے رنج وغم کا اظہار،فوری تحقیقات کاحکم
May 22, 2020

 وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعظم نے طیارہ حادثے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دیا۔

ہوا بازی کے وزیر غلام سرور خان نے پی آئی اے کا طیارہ گرنے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قومی فضائی کمپنی کے حادثے کے تحقیقاتی بورڈ کو واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی واقعے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی آج کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے ایئر بس 320 کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ سول انتظامیہ کو امداد اور بچائو کی کارروائی میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.