Tuesday, 02 June 2020, 08:39:31 am
وزیراعلیٰ کا کراچی میں طیارہ حادثہ کے مقام کا دورہ
May 22, 2020

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے آج کراچی میں طیارے کے حادثے کے مقام کا دورہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے طیارہ حادثے میں متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی۔
ادھر ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ میتوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا گیاہے۔