Saturday, 20 April 2024, 08:32:49 am
وفاقی حکومت کا پشاورکےباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےبین الاقوامی پروازوں کی بحالی کافیصلہ
May 22, 2020

وفاقی حکومت نے پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے یہ فیصلہ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں ان کی خصوصی درخواست پر کیا۔وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کے فیصلے سے بیرون ملک سے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی مشکلات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

(این این آر /نصیرقریشی )

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.