Friday, 29 March 2024, 05:13:26 pm
معاشرے کے غیر محفوظ طبقات کو تحفظ فراہم کرنا حکومتی ترجیح ہے،وزیراطلاعات
May 22, 2020

وزیر اطلاعات نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اخبار فروشوں میں راشن پیکج تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود معاشرے کے غیر محفوظ طبقوں کو آزمائش کی اس گھڑی میں تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو انتہائی موثر اورشفاف انداز میں نقد امداد فراہم کی جا رہی ہے اور اخبار فروشوں کیلئے بھی نقد امداد کا پروگرام جلد شروع کیا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اخبار فروشوں کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔شبلی فراز نے عوام سے بھی کہا کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پاسداری جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہ صرف کرونا وائرس کی وباء سے لڑنا ہے بلکہ آگے بھی بڑھنا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.