Saturday, 20 April 2024, 07:31:28 am
معاون خصوصی صحت کا کورونا وائرس کی صورتحال مزید ابترہونےکا انتباہ
May 22, 2020

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں تو کرونا وائرس کی صورتحال مزید ابتر ہو سکتی ہے۔انہوں نے آج اسلام آباد میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ24 گھنٹے کے دورن ملک میں کرونا وائرس کے باعث50 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مزید دو ہزار603 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو ایک روز میں سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورن ملک میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ بھی کئے گئے۔معاون خصوصی نے کہا کہ لاک ڈائون میں نرمی غریب افراد اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کی مشکلات کے پیش نظر کی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے پیل کی کہ وہ عید کی نماز کے دوران رمضان المبارک کیلئے طے شدہ قواعد و ضوابط کی پاسداری کریں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہریوں کیلئے کسی بھی اجتماع میں شرکت یا مسافر گاڑیوں میں سفر کے دوران ماسک پہننا لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لوگوں کو خود کو اور دوسروں کو اس وباء سے محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.