Friday, 29 May 2020, 12:51:49 pm
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے،پی اے ای سی
May 22, 2020

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے اس کی کوششوں کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اور ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی طرف سے پاکستان کو جدید ترین Polymerase چین ری ایکشن مشین موصول ہوگئی ہے۔اٹامک انرجی کمیشن نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی طرف سے فراہم کی جانیوالی جدید ترین مشین سے پاکستان کی کوروناوائرس کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔پاکستان ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے کا بانی رکن ہے اور 1957 سے ادارے کے پروگرام میں موثر کردار ادا کررہا ہے۔