Wednesday, 23 September 2020, 02:42:01 am
چین کاکورونا سے متاثرہ افغان پناہ گزینوں کیلئے خوراک کا عطیہ
May 22, 2020

اسلام آباد میں چین کے سفارتخانے نے انتہائی نادار افغان پناہ گزینوں خصوصاً کورونا سے بری طرح متاثر ہونے والے پناہ گزینوں میں تقسیم کے لئے خوراک کے آٹھ ہزار پیکجز عطیہ کئے ہیں۔

یہ امداد چین پاکستان افغانستان سہ فریقی تعاون کے تحت دی گئی ہے۔
خوراک کے یہ پیکج خیبرپختونخوا، بلوچستان اور پنجاب میں مستحق افغان پناہ گزینوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔