Friday, 29 May 2020, 11:55:41 am
امریکہ کا عالمی ادارہ صحت پر کورونا وائرس کی فوری تحقیقات پر زور
May 22, 2020

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت پر زور دیا ہے کہ وہ اس امر کی فوری تحقیقات پر کام شروع کرے کہ کورونا وائرس کا آغاز کس طرح ہوا اور واضح کرے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے کیا اقدامات کررہا ہے۔

امریکہ کے نائب وزیر صحت ایڈمرل Brett نے ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ کو بتایا کہ وقت ضائع کئے بغیر اصلاحات پر کام شروع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ایسا وائرس دوبارہ نہ آئے۔