Friday, 29 May 2020, 01:07:02 pm
عالمی رہنماؤں کا کراچی طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
May 22, 2020

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میری دلی ہمدردیاں ان خاندانوں کے متاثرین کے ساتھ ہیں جن کے عزیز واقارب اس حادثے میں شہید ہوگئے۔انہوں نے پاکستان کی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔عالمی رہنمائوں اور پاکستان میں مختلف ممالک کے غیر ملکی مشنوں نے کراچی میں پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے میں جانی نقصان پر تعزیت کی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، افغان صدر اشرف غنی ، نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما OLI ، ترک وزیر خارجہMevlut Cavusoglu اور امریکہ ، چین ، فرانس ، ہالینڈ اور یورپی یونین کے سفارتخانوں نے اپنے الگ الگ پیغامات میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔