Saturday, 20 April 2024, 02:35:03 am
ملک کے بیرونی اعداد و شمار استحکام ظاہر کررہے ہیں:ترجمان وزارت خزانہ
May 22, 2019

وزارت خزانہ کے ترجمان خاقان حسن نجیب نے کہاہے کہ ملک کے بیرونی اعداد و شمار استحکام ظاہر کررہے ہیں۔آج ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران تجارتی خسارہ ستائیس فیصد کمی کے ساتھ گیارہ اعشاریہ چھ ارب ڈالر رہ گیا ہے جو گزشتہ سال پندرہ ارب نوے کروڑ ڈالر تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اشیا کی درآمد میں چار عشاریہ نوفیصد اور خدمات میں انیس فیصد تک کمی ہوئی جبکہ ترسیلات زر میں آٹھ عشاریہ پانچ فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.