Thursday, 28 March 2024, 09:57:00 pm
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں نے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
May 22, 2019

File Photo

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں آج (بدھ) بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قابض فوجیوں نے ان نوجوانوں کو آج (بدھ) صبح سویرے ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔شہید نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت زاہد احمد متو کے نام سے ہوئی۔ادھر قابض فوج نے سر ی نگر، شوپیاں، پلوامہ اور بانڈی پورہ کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کیں۔

دوسری جانب میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت فورم نے میرواعظ عمرفاروق کی گھر پر نظربندی اور سرینگر بھر میں کرفیو نافذ کرنے پر قابض حکام کی شدید مذمت کی ہے جس کا مقصد انہیں گزشتہ روز عیدگاہ میں مزار شہدا کی طرف مارچ کرنے سے روکنا تھا۔ سرینگر میں فورم کے ترجمان نے کہاکہ شیڈول کے مطابق میرواعظ عمرفاروق نے میرواعظ مولوی محمد فاروق، خواجہ عبدالغنی لون اور شہدائے حول کی فاتحہ خوانی کیلئے ایک ریلی کی قیادت کرنا تھی تاہم قابض حکام نے انہیں گھر پر نظر بند کردیا۔انہوں نے قابض حکام کے اس اقدام کو انتہائی غیرجمہوری قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ حریت کو یادگاری ریلیوں اور اجتماعات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

ادھر آج ضلع پونچھ میں ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.