Tuesday, 25 June 2019, 04:19:11 am
حکومت قبائلی اضلاع کے دہشتگردی سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مکمل تعاون کریگی، محمودخان
May 22, 2019

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت قبائلی اضلاع کے دہشت گردی سے متاثرہ افراد کی بحالی میں مکمل تعاون کرے گی۔

انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں شمالی وزیرستان کے تاجروں کے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔

وزیراعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیںگے ۔

ادھر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے صوبے کے پانچ کینسر ہسپتالوں کیلئے ساڑھے بارہ کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ کی منظوری دی ۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ سوات کینسرہسپتال کی بہتری پرانچاس کروڑ دس لاکھ روپے جبکہ IRNUM کینسر ہسپتال پشاور کی بہتری پر ایک ارب روپے سے زائد خرچ کیئے جائیںگے۔