Saturday, 20 April 2024, 01:07:07 am
چین پاکستان کواپنےموسمیاتی سٹیلائٹ کےذریعےقدرتی آفات سےبچائوکیلئےاعدادوشمارتک رسائی دےگا
May 22, 2019

چین پاکستان سمیت مزید ممالک کو ایک خطہ ایک اور سڑک منصوبے کے ساتھ اپنے فنگیون موسمیاتی سٹیلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات سے بچائو کیلئے اعداد و شمار تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گا۔

بیجنگ میں چین کے سیٹلائٹ میٹرو لو جیکل سنٹر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ سہولت81 ممالک کے سروے کے نتائج پر مبنی ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ اپریل کے اختتام تک بائیس ممالک جن میں افغانستان، پاکستان، ایران،روس، لیبیا اور سوڈان شامل ہیں نے سروے میں اپنی رائے دی تھی اورموسمیاتی پیشگوئی کیلئے اپیلیکشن سافٹ ویئر پلیٹ فارم انسٹال کرنے کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کی تھی۔یہ بات قابل ذکر ہے ایک خطہ ایک سڑک منصوبے کے ساتھ واقع ممالک میں انتہائی اونچے پہاڑ، صحرا، سمندر واقع ہونے کے سبب انہیں موسمیاتی معلومات تک مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.