Tuesday, 25 June 2019, 05:12:45 am
چین ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کیساتھ واقع ملکوں کو تباہ کاریوں سے بچائو کیلئے کسٹومائیزڈڈیٹا سروسز فراہم کریگا
May 22, 2019

چین پاکستان سمیت مزید ممالک کو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ساتھ اپنے Fengyun موسمیاتی سٹیلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات سے بچائو کیلئے اعداد و شمار تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گا۔

بیجنگ میں چین کے سیٹلائٹ میٹرو لو جیکل سنٹر کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ سہولت81 ممالک کے سروے کے نتائج پر مبنی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ کے اختتام تک افغانستان، پاکستان، ایران،روس، لیبیا اور سوڈان سمیت بائیس ممالک نے سروے میں اپنی رائے دی تھی اورموسمیاتی پیشگوئی کیلئے اپیلیکشن سافٹ ویئر پلیٹ فارم کی تنصیب کے معاملے پر مثبت جواب دیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ساتھ واقع ممالک میں بلندو بالاپہاڑوں، صحرائوں اور سمندروں کے سبب انہیں موسمیاتی معلومات تک مناسب رسائی حاصل نہیں ہے۔