پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اسلام آباد میں بین الصوبائی رابطے کی وزیرڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے بارے میں ٹاسک فورس کی سفارشات کی روشنی میں کھیلوں کی بحالی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔احسان مانی نے وفاقی وزیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین اور ادارہ جاتی ڈھانچے میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں بتایا۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر زور دیااور تجویز دی کہ ہر صوبے سے دو پسماندہ اضلاع کا انتخاب کرکے وہاں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔ملاقات کے دوران سپورٹس پاکستان کے نئے مجوزہ طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا گیا۔