Thursday, 19 September 2019, 01:50:50 pm
اقوام متحدہ کے بہبود آبادی فنڈ کے وفد کا لاہور میں پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ
May 22, 2019

اقوام متحدہ کےبہبود آبادی فنڈ کے وفد نے لاہور میں ایک اجلاس میں شرکت کیلئے پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا جو خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ویمن ڈیپارٹمنٹ کی سیکرٹری ارم بخاری نے کہا کہ محکمے نے خواتین کو معاشی طور پر با اختیار بنانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا محکمہ خواتین کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے تاکہ خواتین کو آگے بڑھنے میں مدد ملے اور ان کی زندگی کے تمام شعبوں میں شرکت کو یقینی بنایا جاسکے۔اقوام متحدہ کی بہبود آبادی فنڈز کے وفد کے ارکان نے خواتین کی ترقی کے محکمے کی کوششوں کو سراہا اورخواتین کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لئے مربوط کوششیں کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔