Thursday, 19 September 2019, 01:48:31 pm

مزید خبریں

 
ایک مسلمان معاشرے میں یتیم کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کی جانی چاہیے ، سردار مسعود خان
May 22, 2019

آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے یتیم اور لاوارث بچوں کو ذمہ دار شہری بنانے کیلئے انھیں مساوی مواقع اور سازگار ماحول کی فراہمی پر زردیا ہے۔

انہوں نے مظفرآباد میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یتیموں کو اپنے آپ کو تنہا اور لاوارث نہیں سمجھنا چاہیے اور بچوں کو تعلیم میں اور معاشرے میں آگے بڑھنے کیلئے جو بھی مواقع دستیاب ہوں ا سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہاکہ جنگیں ' سماجی اورسیاسی تنازعات ' قدرتی آفات بیماریاں اور حادثات ایسے اسباب ہیں جو بچوں کو یتیم اور لاوارث کردیتے ہیں ۔

مسعودخان نے کہاکہ ایک مسلمان معاشرے میں یتیم کی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کی جانی چاہیے اوران کی جسمانی ذہنی اور نفسیاتی دیکھ بھال بلاامتیاز ہونی چاہیے ۔