Wednesday, 24 April 2024, 11:43:34 am
وزیراعلیٰ پنجاب کاچنیوٹ اوراوکاڑہ میں جدیدضلعی ہیڈ کوارٹرزہسپتالوں کاافتتاح
May 22, 2018

پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے منگل کو چنیوٹ میں جدید ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح کیا ہے۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ہسپتال عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولت فراہم کرنے کےلئے قائم کیا گیاہے۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مفت ادویات کی فراہمی، ڈاکٹروں اور معاون طبی عملے کی خدمات کو بہتر بنانا ان کی حکومت کا نصب العین ہے۔

 بعد میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک، سی ٹی سکین مشین،Incinerator، امراض قلب کا بلاک اور دوسرے منصوبوں کا بھی افتتاح کیا۔

 اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صوبائی حکومت پنجاب کے 20 ضلعی ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں سی ٹی سکین کی سہولت فراہم کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.