Friday, 29 March 2024, 03:42:02 pm
کٹھ پتلی انتظامیہ کو حریت قیادت کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں:مشترکہ مزاحمتی قیادت
May 22, 2018

مقبوضہ کشمیر میں مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو سیاسی طورپر حریت قیادت کا سامنا کرنے کا حوصلہ نہیں ہے۔

 سید علی گیلانی، میرو اعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے جنہیں انتظامیہ نے گزشتہ روز سری نگر میں عید گاہ کی طرف مارچ کی قیادت سے روکنے کےلئے نظر بند کردیا تھا کہا کہ ریلی کو روکنے کےلئے پابندیاں لگانا اور حریت قیادت کو مقام تک پہنچنے سے روکنا کٹھ پتلی انتظامیہ کی شکست کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہاکہ پورے مقبوضہ کشمیر کے عوام کا مکمل ہڑتال کرنا ان کے اس عزم کا غماز ہے کہ خواہ کتنے ہی ظلم و ستم کیوں نہ کئے جائیں وہ اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 رہنماوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں پورے شہر میں گزشتہ تین روز سے جاری کرفیو پر بھی نام نہاد حکمرانوں کی مذمت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.