Wednesday, 24 April 2024, 09:42:14 pm
باچاخان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع تزئین وآرائش کاکام مکمل
May 22, 2018

 باچاخان بین الاقوامی ہوائی اڈے کی توسیع تزئین و آرائش کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

 شہری ہوا بازی کے ادارے کے ترجمان نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے فلک نیاز کو بتایا کہ توقع ہے کہ کل وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اس کا افتتاح کریں گے۔

 وفاقی حکومت نے ہوائی اڈے کی توسیع تزئین و آرائش کےلئے تین ارب روپے خرچ کئے ہیں۔

مسافروں کے لئے چار آرام گاہیں بنائی گئی ہیں جس میں بیک وقت ایک ہزار پانچ سو مسافروں کی گنجائش ہے،پانچ نئی برقی لفٹ اور 5 برقی سیڑھیوں کے ساتھ ساتھ ہوائی اڈے آنے والے مسافروں کی سہولت کے لئے پارکنگ کی نئی جگہ بھی تعمیر کی گئی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.