Wednesday, 24 April 2024, 01:37:55 am
انتخابات 2018کےانعقادکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں:الیکشن کمیشن
May 22, 2018

الیکشن کمیشن کے ترجمان چوہدری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ صدر کی طرف سے انتخابات کے لئے  تاریخ کے اعلان کے بعدہی الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات 2018 کے لئے اپنا شیڈول مرتب کرے گا۔

آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حالیہ مردم شماری کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرلیا ہے جبکہ عام انتخابات 2018 کےلئے انتخابی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔

 ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی قانونی اور آئینی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے انتخابات 2018 کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.