Tuesday, 23 April 2024, 03:11:24 pm
ایس پی ایس سی نےمختلف اداروں میں آسامیوں کےلئےآن لائن درخواستیں طلب کرلیں
May 22, 2018

سندھ پبلک سروس کمیشن نے صوبائی حکومت کے مختلف ادارو ںمیں آسامیوں کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔

 ریڈیو پاکستان کے حیدر آباد کے نمائندے جاوید سمیجو نے بتایا کہ گریڈ 17 میں سپیشل ایجوکیشن ٹیچر کی 121 آسامیوں فزیو تھراپسٹ کی 26، سپیچ تھراپٹس کی 23، ماہرنفسیات کی 17 اور میڈیکل افسر کی چار اسامیوں کےلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

آن لائن درخواستیں دینے کی حتمی تاریخ اگلے ماہ کی 22 ہے جبکہ دیگر تفصیلات سندھ پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.spsc.gov.pk سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.