سری لنکا کے بدھ بھکشوؤں کے ایک وفد نے آج ٹیکسلا میں آثار قدیمہ کے مقام جولیان( JULIAN ) کا دورہ کیا اور انہیں اس مقام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بعد میں ریڈیو پاکستان کے نمائندے حیدر بلوچ کے ساتھ گفتگو میں خیبر پختونخوا کے آثار قدیمہ اور عجائب گھروں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ سری لنکا کے بدھ بھکشوئوں کا دورہ ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف اقسام کی سیاحت خصوصاً مذہبی سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔