Friday, 29 May 2020, 12:08:56 pm
وزیراعظم کی احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کی منظوری
April 22, 2020

وزیر اعظم عمران خان نے احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کی منظوری دیدی ہے ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرا عظم کو احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے بارے میں بتایا ۔اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں نادار افراد کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پروگرام شفاف انداز میںمیرٹ کی بنیاد پر جاری ہے ۔ انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے قیام کا مقصد مستحق افراد میں مالی مدد کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانا اور اس سلسلے میں تمام معلومات کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔احساس ایمرجنسی کیش انفارمیشن پورٹل کے ذریعے کو ئی بھی شخص اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے خاندانوں کی تعداد اور ضلع اور تحصیل کی سطح پر تقسیم کی جانیوالی مجموعی رقم کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے ۔