Wednesday, 21 August 2019, 12:40:34 pm
تجزیہ کاروں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کے ٹھوس اقدامات کو سراہا
April 22, 2019

 

ممتاز تجزیہ کاروں نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کے ٹھوس اقدامات کو سراہا ہے۔ریڈیوپاکستان کے خبر وں اور حالات حاظرہ کے چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نیا پاکستان ہائوسنگ سیکم سے صوبے کے عوام کی زندگیوں میں انقلاب آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کو ملک کے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے پُر عزم ہے۔تجزیہ کاروں میں انوار الحق کاکڑ ،ڈاکٹر ہما بقائی،ڈاکٹر عالیہ ایچ خان ،ڈاکٹر اشفاق حسن خان اور سردار بابر خان شامل تھے۔