Saturday, 20 April 2024, 01:18:04 pm
سری لنکا میں آٹھ دھماکوں کے تناظرمیں 13 مشتبہ افراد گرفتار
April 22, 2019

سری لنکا میں یکے بعددیگرے آٹھ دھماکوں کے تناظرمیں تیرہ مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیاہے ۔

سری لنکا کے پولیس حکام کے مطابق ان مشتبہ افراد کوکولمبومیں حراست میں لیاگیا اور جرائم کی تحقیقات کے محکمے کے حوالے کردیاگیاہے۔سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے حملوں کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن قائم کیاہے۔

اقوام متحدہ نے ایسٹرکے موقع پرسری لنکا کے گرجاگھروں اورہوٹلوں پردہشت گردی کے حملوں پرغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے تمام عبادت گاہوں کے تحفظ پرزوردیاہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی خواہش ظاہرکی ہے۔

سری لنکا میں کرفیو اٹھا لیاگیا جو گزشتہ روز کولمبو اور اس کے اطراف میں واقع گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے بعد نافذ کیاگیاتھا۔

 ادھر صدر میتھری پالا سری سینا صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے آج (پیر) قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ سری لنکا میں دہشت گردی کے مزید حملے ہوسکتے ہیں جن میں سیاحتی مقامات، ٹرانسپورٹ اور دوسرے عوامی مقامات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

 امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے سری لنکا کےلئے جاری سفر ی انتباہ میں کہاگیا کہ دہشت گرد تنظیمیں ممکنہ حملوں کی مسلسل منصوبہ بندی کررہی ہیں اور کبھی بھی کوئی حملہ ہوسکتاہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.