سوڈان میں احتجاجی رہنمائوں نے فوجی حکمرانوں کے ساتھ مذاکرات معطل کردیئے ہیں ،یہ مذاکرات فوج کی طرف سے اقتدارفوری طورپرسول حکومت کومنتقل نہ کئے جانے کامطالبہ پورانہ ہونے پرمعطل کئے گئے ہیں۔احتجاجی تحریک کے ترجمان کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری دھرنابدستورجاری رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ فوجی کونسل کاطرزعمل عمرالبشیرکی برطرف حکومت سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔احتجاجی رہنمائوں نے فوجی حکمرانوں پرسول کونسل کے اعلان میں تاخیرکاالزام لگایاہے۔