Thursday, 25 April 2024, 08:41:55 am
پاکستان کی کولمبومیں ہونیوالے دھماکوں کے تناظرمیں سری لنکا کوہرممکن تعاون کی پیشکش
April 22, 2019

File Photo

پاکستان نے کولمبومیں ہونے والے دھماکوں کے تناظرمیں سری لنکا کوہرممکن مد د اور تعاون کی پیشکش کی ہے جس میں دوسوسے زائدافرادہلاک ہوگئے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ انہوں نے سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرماسنگھے کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اس بات کایقین دلایاکہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکا کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث پاکستان نے بھی بہت نقصان اٹھایا ہے تاہم ہم مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کو شکست دیں گے۔

سری لنکا میں یکے بعددیگرے آٹھ دھماکوں کے تناظرمیں تیرہ مشتبہ افرادکوگرفتارکیاگیاہے ۔سری لنکا کے پولیس حکام کے مطابق ان مشتبہ افراد کوکولمبومیں حراست میں لیاگیا اور جرائم کی تحقیقات کے محکمے کے حوالے کردیاگیاہے۔سری لنکا کے صدرمیتھری پالا سری سینا نے حملوں کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی کمیشن قائم کیاہے۔

اقوام متحدہ نے ایسٹرکے موقع پرسری لنکا کے گرجاگھروں اورہوٹلوں پردہشت گردی کے حملوں پرغم وغصے کااظہار کرتے ہوئے تمام عبادت گاہوں کے تحفظ پرزوردیاہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی خواہش ظاہرکی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.