Thursday, 18 April 2024, 02:12:25 pm
سید علی گیلانی کی بے گناہ نوجوانوں کےخلاف تازہ کارروائیوں پر شدید تشویش کااظہار
April 23, 2018

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فورسز کی جانب سے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کے خلاف تازہ کارروائیوں اور رات کے وقت چھاپوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔

سری نگر میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا جارہا ہے اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سید صلاح الدین گیلانی کے بیٹے شاہد یوسف کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انہیں کشمیری مجاہد ہونے کی سزا دی جارہی ہے اوران پر جھوٹے مقدمات قائم کئے جارہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت  کے غیر اصولی  اقدامات ہمار ے عظیم مقصد کو روک روک نہیں سکتے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.